عراقی شہر کربلا اورہلا میں بم دھماکے31 افراد ہلاک متعدد زخمی

مطابق عراق کے شہرکربلا میں امام حسینؓ کے روضے کے قریب پل کے نیچے دھماکے کے باعث 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔


ویب ڈیسک November 29, 2012
عراقی شہرہلا میں ہوٹل کے قریب دوبم دھماکے میں 2خواتین اور3بچوں سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

ISLAMABAD:

عراق کے شہر کربلا اور ہلا میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 31افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔


برطانوی میڈیا کے مطابق عراقی شہرہلا میں ہوٹل کے قریب دوبم دھماکے میں 2خواتین اور3 بچوں سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئے،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال کر شہر کے داخلی اورخارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی۔
دوسرابم دھماکا کربلا میں میں امام حسینؓ کے روضے کے قریب پل کے نیچے ہوا جس میں 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے،دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دونوں بم دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |