’’ایکسپریس‘‘ فیملی فیسٹیول میں تاریخی رقص درویشاں پیش کیا جائے گا شازیہ خشک

فیسٹیول 23 جولائی کو شروع ہوگا جب کہ شازیہ خشک 24 جولائی کو شام 6 بجے پرفارم کریں گی

فیسٹیول 23 جولائی کو شروع ہوگا جب کہ شازیہ خشک 24 جولائی کو شام 6 بجے پرفارم کریں گی فوٹو : فائل

ایکسپریس فیملی فیسٹیول کراچی کے حالات کو پرامن بنانے میں اہم کردارادا کرے گا فیسٹیول میں اس بار ''کارنیوال میوزک'' پرفارم کروں گی مولانا روم کے دربار پر پیش کیا جانے والا تاریخی ''رقص درویشاں'' بھی پیش کیا جائے گا۔ گانے پر الگ الگ 20 پرفارمر ان کا ساتھ دینگے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شازیہ خشک نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ کراچی میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام 23، 24 جولائی منعقد ہونے والے ''فیملی فیسٹیول'' میں وہ 24 جولائی 6 بجے شام اپنی یادگار پرفارمنس دیں گی انھوں نے کہا کہ ہر دور میں دونوں قوتیں کام کرتی رہی ہیں جن لوگوں نے منفی کام کرنا ہے وہ بھی اور جنھوں نے مثبت کام کرنے ہیں وہ بھی۔


کراچی اور سندھ کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ایکسپریس میڈیا گروپ نے ہمیشہ ہی مثبت اور قومی کردار ادا کیا ہے اور روایتی ایکسپریس فیملی فیسٹیول بھی اسی سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ سیکیورٹی کی وجہ سے لوگوں کو تفریح کے مواقع اس طرح میسر نہیں ہو پا رہے ایسے پروگرام عوام کو تفریح فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔

انھوں نے بتایا اس بار فیسٹیول میں کارنیوال میوزک کے ساتھ ساتھ سرائیکی، سندھی، بلوچی، پنجابی، کشمیری، پشتو، براہوی، ہزارہ اور اردو زبان کے گیت پیش کروں گی اس بار لعل شہباز قلندر سائیں کی دھمال بھی خصوصی طور پر تیار کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ نئے البمز پر کام ہو رہا ہے اب تک ان کے 42 البمز مارکیٹ میں آچکے ہیں جو کہ پاکستان میں بولی جانے والی تمام علاقائی زبانوں اور قومی زبان کے گیتوں پر مشتمل ہیں۔انھوں نے کہا کہ خطہ میں اس وقت میڈیا کا اہم کردار ہے پورے ملک کی طرح اہلیان سندھ خاص طور پر ایکسپریس میڈیا گروپ کے ممنون ہیں کہ اس گروپ نے ادبی ثقافتی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ سے ذمے دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ایکسپریس گروپ نے اگر اپنے سندھی اخبار سندھ ایکسپریس کے پلیٹ فارم سے کلچرل پروگرام ترتیب دیا تو ان کی خدمات حاضر ہونگی۔
Load Next Story