ماہرہ کی ’’رئیس ‘‘سنی لیون کے آئٹم سانگ کے بغیر ریلیزکرنے کا فیصلہ

آئٹم سانگ کیساتھ رئیس کی پاکستان میں نمائش ریلیز موزوں نہیں ہوگی ،پروڈیوسرز


Showbiz Desk July 18, 2016
آئٹم سانگ کیساتھ رئیس کی پاکستان میں نمائش ریلیز موزوں نہیں ہوگی ،پروڈیوسرز ۔ فوٹو : فائل

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی بالی ووڈ فلم جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں ہیں پاکستان میں سنی لیون کے آئٹم نمبر کے بغیر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم رئیس کے پروڈیوسرزفرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے فیصلہ کیاہے کہ ماہرہ کی بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی فلم ''رئیس ''جس میں وہ ان کی بیوی کا کردار نبھارہی ہیں پاکستان میں سنی لیون کے آئٹم سانگ کے بغیر ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ راہول ڈھولکیا کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں سنی نے شاہ رخ خان کے ساتھ ''لیلی او لیلی''پر رقص کیا ہے فلمسازوں کے مطابق آئٹم سانگ کے ساتھ فلم کی پاکستان میں ریلیز اچھی نہیں ہوگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔