شوکت علی ابوظہبی میں انجیوپلاسٹی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

عوام اور پرستاروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جن کی دعاؤں نئی زندگی دی ہے، شوکت علی


Cultural Reporter July 18, 2016
عوام اور پرستاروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جن کی دعاؤں نئی زندگی دی ہے، شوکت علی فوٹو : فائل

معروف فوک گلوکار شوکت علی ابوظہبی میں انجیوپلاسٹی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق گلوکار شوکت علی کی چند روز قبل امریکا جاتے ہوئے طیارے میں طبیعت خراب ہو گئی تھی جس پر پرواز کو ابوظہبی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔وہ ابوظہبی کے اسپتال میں زیرعلاج رہے جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی ، طبیعت بہتر ہونے پر وہ نجی ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچے جہاں ان کے بیٹے اور اہلخانہ استقبال کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار شوکت علی کاکہنا تھا کہ وہ خود کو اپنوں کے درمیان پا کر بہت خوش ہیں۔عوام اور پرستاروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جن کی دعاؤں نئی زندگی دی ہے ۔واضح رہے فوک گلوکار شوکت علی امریکا میں پاکستان ڈے کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے جارہے تھے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔