ڈیرہ غازی خانڈسٹرکٹ بار ميں کریکر دھماکا ہال کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا

دھماکے وکلا کو خوفزدہ کرنے کی کوششیں ہیں لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے،صدر ڈسٹرکٹ بار


ویب ڈیسک November 29, 2012
دھماکے وکلا کو خوفزدہ کرنے کی کوششیں ہیں لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے،صدر ڈسٹرکٹ بارملک افضل، فوٹو : فائل

ڈسٹرکٹ بار ميں کریکر دھماکےسے بار روم سے ملحقہ ہال کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازی خان کے بار روم سے ملحقہ ہال میں اچانک زور دار کریکر دھماکا ہوا جس کے باعث عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ملک افضل کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے وکلا کو خوفزدہ کرنے کی کوششیں ہیں لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ بار میں 8 کریکر دھماکے ہوچکےہیں لیکن پولیس یا تحقیقاتی ادارے آج تک ایک بھی ملزم گرفتار نہيں کرسکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں