اوگرا اورسی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان گیس کی قیمت کا نیا فارمولا طے پاگیا

قیمتوں کا نیا فارمولا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں طے کر کے وزارت پٹرولیم کوبھجوا دیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 29, 2012
قیمتوں کا نیا فارمولا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں طے کر کے وزارت پٹرولیم کوبھجوا دیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اوگرا اورسی این جی ایسوسی ایشن کےدرمیان گیس کی قیمت کا نیا فارمولا طے پاگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے ارشاد انصاری کے مطابق اوگرا حکام نے ریجن ون میں 72 روپے 20 پیسے اور ریجن ٹومیں 63 روپے 76 پیسے فی کلو سی این جی کی قیمت تجویز کی ہے، اوگرا نے قیمتوں کا نیا فارمولا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں طے کر کے وزارت پٹرولیم کوبھجوا دیا ہے۔

اوگرا حکام نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سی این جی کی قیمت کم کی گئی ہے اس لئے موجودہ قیمت پر ٹیکس بھی اسی حساب سے وصول کیا جانا چاہئے۔ دوسری جانب سی این جی ایسوسیشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس میں کمی نہ کی گئی تو قیمتوں کے نئے فارمولے پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں