کشمیریوں کیلیے آواز بلند کرنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے حافظ سعید کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

فیس بک نے بھی کشمیری حریت پسند برہان وانی کی ڈی پی لگانے والے ہزاروں فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز بلاک کر دیئے۔


INP July 18, 2016
فیس بک نے بھی کشمیری حریت پسند برہان وانی کی ڈی پی لگانے والے ہزاروں فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز بلاک کر دیئے۔ فوٹو: فائل

کشمیریوں کیلیے آواز بلند کرنے پرٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی دباؤ پر حافظ محمد سعید کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی دباؤ میں آکر حافظ سعید کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے بھی کشمیری حریت پسند برہان وانی کی ڈی پی لگانے والے ہزاروں فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز بلاک کر دیئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے فیس بک اور ٹویٹر کے اس متعصبانہ اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔ جماعۃ الدعوۃ کے ترجمان احمد ندیم نے بتایا کہ حافظ محمد سعید ٹوئیٹرپرکافی عرصہ سے فعال تھے اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں