بھارتی ریاست اترپردیش میں زہریلی شراب پینے سے21 افراد ہلاک درجنوں متاثر

زہریلی شراب پینے سے 6 افراد کی بینائی چلی گئی، 50 افراد کا اسپتالوں میں علاج جاری

حکومت نے لاپرواہی برتنے کے الزام میں متعدد افسران اور ملازمین کو معطل کردیا فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد متاثر اور 6 افراد اپنی بینائی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے علی گنج میں درجنوں افراد نے ایک دکان سے خریدی گئی شراب پی تو ان کی حالت خراب ہو گئی، شراب سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاہم واقعہ میں 21 افراد ہلاک اور 50 سے زائد متاثر ہوئے، شراب پینے کے باعث 6 افراد کی بینائی بھی چلی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ریاستی انتظامیہ نے لا پرواہی برتنے کے الزام میں متعدد افسران اور ملازمین کو معطل کردیا۔
Load Next Story