واناخود کش حملے میں 6 افراد جاں بحق طالبان رہنما ملا نذیر سمیت12 افرادزخمی

دھماکے سے مین بازار کی متعدد دکانوں اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔


ویب ڈیسک November 29, 2012
دھماکے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا نذیر شدید زخمی ہوگیا۔ فوٹو رائٹرز

ISLAMABAD: مین وانا بازار میں خودکش حملےمیں 6 افراد جاں بحق جب کہ طالبان رہنما ملا نذیر سمیت 12 افرادزخمی ہوگئے۔

وانا بازار کے قریب اسپن بس اڈہ میں کمانڈر ملا نذیر اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے ان کی گاڑی کونشانہ بنایا۔دھماکے کےبعد بازار میں بھگدڑمچ گئی اورشدید فائرنگ بھی شروع ہوگئی۔ دھماکے سے مین بازار میں واقع دکانوں اوروہاں کھڑی گاڑیوں کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ملا نذیر کالعدم تحریک طالبان طالبان وانا سب ڈویرن کے سپریم کمانڈرہیں۔انہوں نے2007 میں جنوبی وزیرستان سے ازبک اور ترکمانستان سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کو نکال باہر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں