راولپنڈیکمرے میں گیس بھر جانے سے 3 مزدور جاں بحق2 بے ہوش

پانچوں مزدوررات کو ٹھنڈ کی وجہ سےکوئلوں کو آگ لگا کر سو ئے تھے،پولیس


ویب ڈیسک November 29, 2012
پانچوں مزدوروں نے رات کو ٹھنڈ سے بچنے کے لئے کوئلوں کو آگ لگا ئی تھی ،پولیس، فوٹو : ایکسپریس نیوز

WASHINGTON: کمرے میں گیس بھر جانے سے 3 مزدور جاں بحق اور 2 بے ہوش ہو گئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں کمرے میں گیس بھر جانے سے 3 مزدور جاں بحق اور 2 بے ہوش ہوگئے ، پولیس کا کہنا تھا کہ پانچوں مزدوررات کو ٹھنڈ کی وجہ سےکوئلوں کو آگ لگا کر سو ئے تھے ، جس کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے سےلاہور،کراچی اورگوجرانوالہ سےتعلق رکھنےوالےارشاد، شہباز اور حیدر علی جاں بحق ہوگئے جبکہ بے ہوش ہونے والےجمیل اور ارشاد کوانتہائی تشویشناک حالت میں بے نظیر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں