آزاد کشمیر انتخابات اسپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق نااہل قرار

سردار غلام صادق کو ایک ہی دقت میں دو سرکاری تنخواہیں لینے پر نااہل قرار دیاگیا، آزاد کشمیر ہائی کورٹ


ویب ڈیسک July 18, 2016
سردار غلام صادق کو (ن) لیگ کے سردار بہادر خان کی درخواست پر نااہل قرار دیا گیا۔ فوٹو: فائل

عدالت نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے اسپیکر سردار غلام صادق کو نااہل قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار خان بہادر خان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سردار غلام صادق کو دو سرکاری تنخواہیں لینے پر نا اہل قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سردار غلام صادق اب 'صادق اور امین' نہیں رہے اس لئے انھیں نااہل قرار دیا جاتا ہے اور وہ ریاست میں 21 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: (ن) لیگ آزاد کشمیر انتخابات قتل و غارت گری کے ذریعے جیتنا چاہتی ہے، خورشید شاہ

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سردار غلام صادق وزیراعظم پاکستان کے مشیر بھی تھے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی تھے، سردار غلام صادق دونوں جگہوں سے باقاعدگی کے ساتھ تنخواہ لیتے رہے اور میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد انھوں نے 18 لاکھ روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرائے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار بہادر خان نے ان کی نا اہلی کے لئے درخواست دائر کردی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں