قندیل بلوچ کا جب بھی ذکرآتا ہے میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیںمفتی عبدالقوی
قندیل بلوچ کے بھائی نے قندیل بلوچ کا قتل کیا پھانسی کی سزا ملنی چاہئیے،مفتی عبدالقوی
قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والے مفتی عبدالقوی کہتے ہیں کہ قندیل بلوچ کا جب بھی ذکر آتا ہے تو ان کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کا جب بھی ذکر آتا ہے ان کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں، قندیل بلوچ کو ویڈیوز سے زیادہ سیاست میں آنے کا شوق تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
مفتی عبدالقوی نے کہا کہ قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں کا اسکینڈل آنے کے بعد انہیں کوئی دھمکیاں موصول نہیں ہوئیں اور نا ہی لوگوں نے غلط رویہ اپنایا، بلکہ لوگوں نے تو اور بھی محبت کا اظہار کیا۔ قندیل بلوچ کے بھائی نے اسے قتل کیا جس پر اسے پھانسی کی سزا ملنی چاہئیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : قندیل بلوچ کی نماز جنازہ ادا، آبائی قبرستان میں سپرد خاک
بعد از مرگ اعضاء کے عطیے سے متعلق مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کی جانب سے بعد از مرگ اپنے اعضاء عطیہ کرنا جائز ہے، اس حوالے سے ملک بھر کے علماء کرام سے مشاورت کے بعد اسے جائز قرار دیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : قندیل بلوچ کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتاہوں، مفتی عبدالقوی
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں منظر عام پر آنے کے بعد مفتی عبدالقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس معاملے پر رویت ہلال کمیٹی میں ان کی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی۔