وزیراعظم نواز شریف کے پاس مسئلہ کشمیر کے حل کی کنجی موجود ہے پرویز رشید

عام انتخابات میں آزاد کشمیر کی عوام خدمت نہ کرنے والوں سے انتقام لیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

آزاد کشمیر کی عوام نے بھاگنے والوں کے لئے تمام راستے بند کر دیئے ہیں، پرویز رشید۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ خطے کے امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے اور مسئلے کے حل کی کنجی وزیراعظم نواز شریف کے موجود ہے۔

دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں جس سے مخالفین کو خوف آتا ہے، جب وزیراعظم مسئلہ کشمیر حل کرانے لگتے ہیں تو ملک میں مظاہرے شروع ہو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے اور اس مسئلے کے حل کی کنجی وزیراعظم نواز شریف کے پاس موجود ہے، بے روز گاری کے خاتمے کا نسخہ بھی وزیراعظم ہی کے پاس ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کو سمجھ لینا چاہیئے کہ شارٹ کٹ سے اقتدار نہیں ملتا، پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں 3 دن بہت اہم ہیں، 19 جولائی کو کشمیر سے الحاق کا دن بنایا جائے گا جب کہ 20 جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا اور پھر 21 جولائی کو آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے بھاگنے والوں کے لئے تمام راستے بند کر دیئے ہیں، عام انتخابات میں آزاد کشمیر کی عوام خدمت نہ کرنے والوں سے انتقام لیں گے۔

 
Load Next Story