جنوبی وزیرستان ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک 2 زخمی

ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد غیر ملکی ہیں۔

وانا سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر شین ورسک میں لیوا کنڈا کے مقام پر امریکی جاسوس طیارے سے ایک مکان پر 2 میزائل داغے گئے۔ فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وانا سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر شین ورسک میں لیوا کنڈا کے مقام پر امریکی جاسوس طیارے سے ایک مکان پر 2 میزائل داغے گئے، اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ مکان بھی تباہ ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد غیر ملکی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story