ٹانگ کے زخم میں انفیکشن کے باعث وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ناساز

وزیراعظم نواز شریف ٹھیک ہوتے ہی اسلام آباد پہنچ جائیں گے، ترجمان وزیراعظم ہاؤس


ویب ڈیسک July 18, 2016
ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، ترجمان وزیراعظم ہاؤس۔ فوٹو: فائل

لندن میں علاج کے بعد سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں قیام پزیر وزیراعظم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باعث اسلام آباد روانہ نہیں ہو سکیں گے۔



ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کل اسلام آباد کے لئے روانہ ہونا تھا تاہم ٹانگ کے زخم میں انفیکشن کے باعث انہیں بخار ہو گیا ہےاور ڈاکٹرز نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف ٹھیک ہوتے ہی اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہوئی، طاہرالقادری



واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے 48 دن بعد رواں ماہ کے آغاز میں لاہور پہنچے تھے اور وہیں سے تمام حکومتی امور کو دیکھ رہے ہیں جب کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی گورنر ہاؤس میں کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |