ترکی میں اردگان کی جگہ نواز شریف حکمراں ہوتے تو وہاں فوجی بغاوت کامیاب ہو جاتی عمران خان
پاکستان میں کرپشن وزیراعظم نواز شریف کے احتساب تک ختم نہیں ہو سکتی، چیرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ترکی میں رجب طیب اردگان کی جگہ نواز شریف حکمراں ہوتے تو وہاں بغاوت کامیاب ہو جاتی۔
آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تباہی کی طرف جا رہا ہے کیونکہ یہاں کرپشن میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک کا حکمران اور کابینہ کرپٹ ہو وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا، جس ملک کا سربراہ چور ہو وہ تباہ ہوجاتا ہے، احتساب ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتا ہے اس لئے وزیراعظم نواز شریف کے احتساب تک اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔ جمہوریت کی حفاظت عوام کرتے ہیں، اگر ترکی میں رجب طیب اردگان کی جگہ نواز شریف حکمران ہوتے تو وہاں بغاوت کامیاب ہو جاتی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان میں فوج آئی تو عوام جشن منائیں گے اور مٹھائیاں بانٹیں گے، عمران خان
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کا یہی وقت ہے اس لئے 21 جولائی کو عوام نظریے اور سوچ کو ووٹ دیں، اگر موجودہ حکمرانوں نے عوام کے حالات بہتر بنانے ہوتے تو اب تک کر چکے ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے آصف زرداری کا پیٹ چیر کر پیسے نکالنے کے دعوے کئے جو دھرے کے دھرے رہ گئے کیونکہ یہ لوگ خود بہت بڑے کرپٹ ہیں، ہماری حکومت میں احتساب مجھ سے شروع ہوگا، بیرسٹر سلطان اگر آزاد کشمیر کے وزیراعظم بنے تو وہ بھی احتساب سے بالاتر نہیں ہوں گے کیونکہ کرپشن احتساب سے ہی ختم ہوتی ہے۔
دوسری جانب مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک اںصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں جب کہ جمہوریت کو فوج سے نہیں شریف برادران سے خطرہ ہے، یہ پاکستان کو اپنی جائیداد سمجھتے ہیں اور یہ پاکستان کے حسنی مبارک ہیں ان سے پاکستان کی جمہوریت کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ترکی سے زیادہ جمہوریت پسند ہیں اور ہم ترکی کے لوگوں کی طرح اپنی جمہوریت کو بچائیں گے، اپنی جمہوریت کو نوازشریف کی بادشاہت سے تباہ ہونے نہیں دیں گے۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں آتی جب کہ نوازشریف نے سیاست کو کاروبار بنایا ہوا ہے اور باربار باریاں لینے والوں نے کیا کردکھایا اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آج ملک میں اسپتالوں کا حال برا ہے ، عوام کو پینے کا صاف پانی میسرنہیں، تعلیم صرف چھوٹے سے طبقے کے لیے ہے اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کیے گئے تھے لیکن بجلی کی قیمت دگنی اورلوڈ شیڈنگ اپنی جگہ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاناما پر صفائی پیش کرنے کے بجائے برطانیہ چلے گئے تاہم میاں صاحب خوش فہمی میں نہ رہیں ہم پاناما معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔