لاہور ہائی کورٹ نے ضمنی انتخابات رکوانے کی 2 درخواستیں مسترد کردیں

عدالے عالیہ نے درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے ضمنی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر کرانے کا حکم دے دیا۔


ویب ڈیسک November 29, 2012
پنجاب اسمبلی کے 5 حلقوں میں 4 دسمبر کو ضمنی انتخابات کا انعقاد ہونا ہے. فوٹو فائل

ہائی کورٹ نے ضمنی انتخابات رکوانے کی دو درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے خالی نشستوں پر شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔


لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات رکوانے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے دو درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے ضمنی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر کرانے کا حکم دے دیا۔


واضح رہے کہ دہری شہریت رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کے باعث پنجاب اسمبلی کے 5 حلقوں میں 4 دسمبر کو ضمنی انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |