کراچی منگھوپیر سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد گرفتار

گرفتارملزمان کے قبضے سے 4 پستول اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

گرفتار کئے گئے ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔. فوٹو اے ایف پی

سی آئی ڈی پولیس نے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔



ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق منگھوپیر میں کارروائی کے دوران پکڑے گئے دہشتگردوں کے نام اسماعیل، عبدالجبار، رئیس اور عارف نواز ہیں، ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ گرفتار کئے گئے ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔


ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کے قبضے سے 4 پستول اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔


واضح رہے کہ یوم عاشور کو بھی سی آئی ڈی پولیس نے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد عطا اللہ کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story