دہری شہریت حلف نامے جمع کرانے کا کل آخری دن

حلف نامے نہ جمع کرانے والوں میں قومی اسمبلی کے 18 جبکہ سینیٹ کے 4 ارکان شامل ہیں


ویب ڈیسک November 29, 2012
بلوچستان اسمبلی کے تمام ارکان نے دہری شہریت نہ ہونے کے حوالے سے اپنے حلف نامے جمع کرادیئے ہیں۔. فوٹو فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو دہری شہریت کے حوالے سے حلف نامے جمع کرانے کا کل آخری دن ہے لیکن تاحال 33 ارکان نے حلف نامے جمع نہیں کرائےہیں۔


ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو دہری شہریت کے حوالے سے حف نامے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہورہی ہے لیکن 33 ارکان پارلیمنٹ نے تاحال حلف نامے جمع نہیں کرائے۔ حلف نامے نہ جمع کرانے والوں میں قومی اسمبلی کے 18 جبکہ سینیٹ کے 4 ارکان شامل ہیں، اس کے علاوہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے چند ارکان نے بھی حلف نامے جمع نہیں کرائے ہیں تاہم بلوچستان اسمبلی کے تمام ارکان نے دہری شہریت نہ ہونے کے حوالے سے اپنے حلف نامے جمع کرادیئے ہیں۔


الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف نامے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا تاہم ارکان اسمبلی کے خلاف کسی بھی اقدام کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر الیکشن کمشین نے دہری شہریت کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ سے حلف نامے طلب کئے تھے لیکن ڈیڈ لائن میں کئی بار اضافے کے باوجود بھی 33 ارکان نے حلف نامے جمع نہیں کرائے ہیں دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے دہری شہریت پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |