گوجرانوالہ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر2 لڑکیوں نے تیزاب پی لیا

گھروالوں کی جانب سے فائزہ کو کام پر جانے سے روکا گیا تو اس نے باتھ روم میں رکھا تیزاب پی لیا۔


ویب ڈیسک November 29, 2012
دونوں لڑکیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال گوجرانوالہ لایا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق فائزہ کی حالت نازک ہے۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کردو لڑکیوں نے تیزاب پی لیا۔


تھانہ نوشہرہ ورکاں کی رہائشی 16 سال کی فائزہ گھروں میں کام کرتی ہے۔ گھروالوں کی جانب سے اسے کام پر جانے سے روکا گیا تو اس نے باتھ روم میں رکھا تیزاب پی لیا۔


ادھر تھانہ سیزی منڈی کے علاقےکنگنی والا کی رہائشی نویں جماعت کی طالبہ شمع کو اس کی والدہ نے ڈانٹا تو وہ ان کا غصہ برداشت نہیں کر سکی اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر اسکول جا کر تیزاب پی لیا۔


دونوں لڑکیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال گوجرانوالہ لایا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق فائزہ کی حالت نازک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں