گوجرانوالہ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر2 لڑکیوں نے تیزاب پی لیا
گوجرانوالہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کردو لڑکیوں نے تیزاب پی لیا۔
تھانہ نوشہرہ ورکاں کی رہائشی 16 سال کی فائزہ گھروں میں کام کرتی ہے۔ گھروالوں کی جانب سے اسے کام پر جانے سے روکا گیا تو اس نے باتھ روم میں رکھا تیزاب پی لیا۔
ادھر تھانہ سیزی منڈی کے علاقےکنگنی والا کی رہائشی نویں جماعت کی طالبہ شمع کو اس کی والدہ نے ڈانٹا تو وہ ان کا غصہ برداشت نہیں کر سکی اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر اسکول جا کر تیزاب پی لیا۔
دونوں لڑکیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال گوجرانوالہ لایا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق فائزہ کی حالت نازک ہے۔