جامعہ اردو وی سی کے انتخاب کیلئے سینیٹ کا اجلاس 29 جولائی کو طلب
اجلاس آفتاب احمد خان کی زیرصدارت ہوگا جس میں ’’تلاش کمیٹی‘‘کی جانب سے بھیجے گئے چارناموں پرغورکیا جائے گا
وفاقی اردویونیورسٹی کی انتظامیہ نے نئے وائس چانسلرکے انتخاب کے لیے فیصلہ ساز ادارے سینیٹ کااجلاس 29جولائی کو طلب کرلیا ہے، چانسلر سیکریٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے انعقاد میں غیرمعمولی تاخیرکے سبب یہ اجلاس دوماہ کے بعد طلب کیا گیاہے۔
اس سے قبل یونیورسٹی کی تلاش کمیٹی کااجلاس 28مئی کوکراچی میں ہواتھا، وائس چانسلرکے انتخاب کے لیے سینیٹ کااجلاس وفاقی اردویونیورسٹی سائنس کیمپس کراچی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آفتاب احمد خان کی زیرصدارت منعقدہوگا، اجلاس میں اردویونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدقیصرکے علاوہ جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرپیرزادہ قاسم،ڈاکٹرنوشاد شیخ،ڈاکٹراے کیومغل،معصومہ حسن، پروفیسر ناصر عباس، پروفیسر سیما ناز اورعلامہ اقبال یونیورسٹی کے وائس چانسلرنظیرسولنگی سمیت دیگراراکین سینیٹ شریک ہونگے،
سینیٹ کے اجلاس میں نئے وائس چانسلرکے انتخاب کے لیے ''تلاش کمیٹی''کی جانب سے بھیجے گئے چارناموں پرغورکیا جائے گا،اوران ناموں میں سے کسی تین کاانتخاب کرکے یونیورسٹی کے چانسلرصدر آصف علی زرداری کوحتمی انتخاب کے لیے بھیجاجائے گا، تلاش کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے۔
ان چار ناموں میں علامہ اقبال یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلراوراردویونیورسٹی کے رکن سینیٹ ڈاکٹرالطاف حسین، رئیس کلیہ فنون جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹرظفراقبال ،وفاقی اردویونیورسٹی شعبہ نباتیات کے پروفیسرمعین الدین احمد اورفیصل آباد کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرمحبوب کانام شامل ہے،
واضح رہے کہ یونیورسٹی کی تلاش کمیٹی 28مئی کومنعقدہ اجلاس میں ان چارناموں کاانتخاب کرکے یونیورسٹی کی سینیٹ کوبھجواچکی ہے جس میں سے تین ناموںکاانتخاب کرکے یونیورسٹی کے چانسلرکوبھجوایاجائے گا۔