ہدایت کاری کے شعبے میں کبھی بھی قدم نہیں رکھوں گیکرینہ کپور

ہدایت کاری میں زیادہ محنت درکارہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس شعبے میں کبھی بھی قدم نہیں رکھوں گی،کرینہ کپور


IANS November 29, 2012
کرینہ کپور نے کہا کہ میں اداکاری کے بارے میں بہت سنجیدہ ہوں اور مستقبل میں بھی یہی کام کرنا چاہتی ہوں. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہیں صرف اداکاری کرنا ہی پسند ہے اور ہدایت کاری میں انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

کرینہ کپور نے کہا کہ میں اداکاری کے بارے میں بہت سنجیدہ ہوں اور مستقبل میں بھی صرف اداکاری ہی کرنا چاہتی ہوں، مجھے ہدایت کاری بالکل پسند نہیں کیونکہ اس میں کافی محنت درکار ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ میں کبھی بھی ہدایت کاری یا پروڈکشن کے شعبے میں قدم نہیں رکھوں گی۔

کرینہ کپور نے کہا کہ آج کل آرٹ اور کمرشل فلموں میں زیادہ فرق نہیں رہا جو کہ ایک اچھی پیش رفت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |