کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد ہلاک پولیس

ہلاک دہشت گردوں میں مقامی کمانڈر بھی شامل ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، ایس ایس پی راؤ انوار


ویب ڈیسک July 18, 2016
ہلاک دہشت گردوں میں مقامی کمانڈر بھی شامل ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، ایس ایس پی راؤ انوار، فوٹو؛ فائل

SUKKUR: پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں مقامی کمانڈر بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انور کے مطابق پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے کوئٹہ ٹاون میں چھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا جن میں ایک دہشت گردوں کی شناخت صالح محمد رحمانی کے نام سے ہوئی جو کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر تھا، دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور اہم سرکاری عمارتوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 ہینڈ گرینیڈ، 2 کلاشنکوف، 2 نائن ایم ایم پستول اور 20 سے 25 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے جب کہ 2 دہشت گردوں نے خودکش جیکٹس بھی پہنچ رکھی تھیں۔ راؤ انور کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے شبے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |