مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پاکستان نے غیر ملکی سفیروں کی کانفرنس طلب کرلی

کانفرنس 27 جولائی کو طلب کی گئی ہے جس میں 40 سے زائد ممالک کے سفیروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع


ویب ڈیسک July 18, 2016
کانفرنس 27 جولائی کو طلب کی گئی ہے جس میں 40 سے زائد ممالک کے سفیروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع، فوٹو؛ فائل

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے غیر ملکی سفیروں کی کانفرنس 27 جولائی کو طلب کرلی جس میں كم وبیش 40 سے زائد ممالك كے سفیروں كو مدعو كیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں گیارہویں روز بھی کرفیو کے باوجود مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری

وزارت خارجہ كے ذرائع كے مطابق غیر ملكی سفیروں كی كانفرنس میں خاص طور پر پاكستان كو درپیش خطے كی صورتحال، بھارت كی طرف سے مقبوضہ كشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم اور بے گناہ كشمیریوں كے قتل عام کے بارے میں سفیروں كو آگاہ كیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حکومت کا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کے خلاف 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

ذرائع كے مطابق غیر ملكی سفیروں كو بریفنگ دینے كے حوالے سے معاملات كو حتمی شكل دے دی گئی ہے۔ پاكستان كے سیكریٹری خارجہ اعزاز چوہدری غیر ملكی سفیروں كی كانفرنس میں پاكستان كو درپش چیلنجز اور خصوصا مقبوضہ كشمیر كی بدلتی ہوئی صورتحال بارے پاكستان كا نكتہ نظر پش كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں