چیف جسٹس پاکستان کی سیکیورٹی اداروں کو اویس شاہ کی جلد بازیابی کی ہدایت

چیف جسٹس سمیت چاروں صوبوں کی عدالتوں کے ججوں کا ملک میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار


ویب ڈیسک July 19, 2016
چیف جسٹس سمیت چاروں صوبوں کی عدالتوں کے ججوں کا ملک میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار، فوٹو؛ فائل

KARACHI: چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے صاحبزادے اویس شاہ کی جلد بازیابی اور ججوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اویس شاہ اغوا؛ سندھ ہائیکورٹ کے ججوں کا صدر اور وزیراعظم سے اقدامات کا مطالبہ

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں عدالت عظمیٰ کے سنیئر ججوں، وفاقی شرعی اور ہائی كورٹس كے چیف جسٹس صاحبان، وفاقی و صوبائی سیكرٹری داخلہ، صوبوں كے چیف سیكرٹریز، پولیس سربراہان، آئی جی وچیف كمشنر اسلام آباد نے شركت كی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اویس شاہ اور امجد صابری کیس کی پیشرفت سے مطمئن ہیں، آئی جی سندھ

اجلاس میں ملک میں سیكیورٹی كے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات كے بارے بریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پراعلیٰ سطح کی کمیٹی نے ملك میں امن وامان كی صورتحال پر تشویش كا اظہار كرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی كورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ كی فوری بازیابی اور ججوں كی سیكیورٹی سخت كرنے كی ہدایت كی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیرداخلہ سندھ اوران کے بھائی نےاویس شاہ کو اغوا کرایا،سرورسیال کا الزام

اجلاس میں ججوں اور ان كے اہل خانہ كی سیكیورٹی كے بارے میں تحفظات كا اظہار کرتے ہوئے سخت اقدمات اٹھانے كہ ہدایت كی گئی۔ چیف جسٹس نے زور دیا كہ پورے ملك او بالخصوص ججوں كی سیكیورٹی كے حوالے سے طویل مدتی اور مختصر مدتی پالیسی بنائی جائے، پولیس كی استعداد كار بڑھا كرانہیں جدید ٹیكنالوجی آلات اور مہارت سے لیس كیا جائے۔ اجلاس كے دوران سیكیورٹی كی صورتحال بہتر بنانے كے لیے تمام وسائل برائے كار لانے كی ہدایت كی گئی۔

واضح رہے کہ اویس شاہ کو 20 جون کی دوپہر کراچی کے علاقے کلفٹن میں شاپنگ مال کے باہر سے اغوا کیا گیا جس میں 4 مسلح افراد نے اویس شاہ کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بنایا اور گاڑی میں ساتھ لے گئے جب کہ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی پر سبز رنگ کی نمبر پلیٹ لگی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں