فلموں کی کامیابی میں جدید سنیما گھروں کا اہم کردارہے عجب گل
کراچی،لاہورکے بعدخیبر پختونخوا میں بھی جدید سینما قائم کرنے کیلیے کوشاں ہیں
اردو اور پشتو فلموں کے اداکار عجب گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید سنیما گھروں کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو اہم کامیابی ملی ہے لوگ اچھے ماحول میں فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے جو لوگ سنیما گھروں سے دور ہوگئے تھے وہ اب ایک اچھی تفریحی اور بہتر ماحول کے لیے سنیما گھر کا رخ کررہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں عجب گل کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی کامیابی میں پشتو فلموں کا کردار اس وقت سب سے اہم ہے، ہمیں اس میں مزید بہتری لانے کے لیے عوام کو تفریح کے لیے اچھے اور معیاری سنیماؤں کی ضرورت ہے، میری کوشش ہے کہ پشاور میں خاص طور سے نئے اور جدید سنیما گھر بنیں تاکہ ہم اپنی فلموں کا معیار بھی مزید بہتر کرسکیں۔
عجب گل نے کہا کہ کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی نئے دور کے تقاضوں کے مطابق جدید سنیما گھروں کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے کیونکہ ان دنوں پشاور میں بنائی جانے والی بیشتر فلمیں ڈیجیٹل ساؤنڈ سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھ کر بنائی جارہی ہیں اور اس وقت سب سے زیادہ پشتو زبان میں فلمیں بن رہی ہیں۔