انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

جیمز اینڈریسن، بین اسٹوک اور لیگ اسپنر عادل رشید کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک July 19, 2016
جیمز اینڈریسن، بین اسٹوک اور لیگ اسپنر عادل رشید کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں جیمز اینڈریسن، بین اسٹوک اور لیگ اسپنر عادل رشید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی ویب سائٹ (کرک انفو) کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں جیمز اینڈریسن، بین اسٹوک انجری میں ریکوری کے بعد اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں جب کہ دونوں کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہوئے انجرڈ ہوگئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ؛ پاکستان نے گوروں کو اُنہی کی سرزمین پر شکست کا مزہ چکھا دیا

پہلے میچ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی کامیابی کے بعد انگلینڈ نے بھی دوسرے ٹیسٹ کے لیے لیگ اسپنر عادل رشید کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے جب کہ معین علی کی موجودگی میں انگلینڈ 2 اسپنرز کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میں اترے گی تاہم پہلے ٹیسٹ میں معین علی کی خراب کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ڈراپ بھی کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: انگلش کپتان السٹرکک کو لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح ہضم نہ ہوسکی

دوسری جانب انگلش کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس صرف ایک لیفٹ ہینڈ بیٹسمین ہے اس لیے ہمیں ایک ایسے اسپنر کی ضرورت ہے جو لیگ سائڈ سے بیٹسمینوں کی مشکلات میں اضافہ کرے اس لیے لیگ اسپنر کو شامل کرنے کا فیصلہ اچھا ثابت ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لیگ اسپنر یاسر شاہ دنیا کے نمبر ون بولر بن گئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 22 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ انگلینڈ کے 14 رکنی اسکواڈ میں کپتان السٹر کک، الیکس ہیلز، جوئے روٹ، جیمز وینس، گرے بیلینس، جونی بیرسٹو، معین علی، کرس ووکس، اسٹورٹ براڈ، اسٹوین فن، جیک بال، جیمز اینڈریسن، بین اسٹوک اور عادل رشید پر مشتمل ہے۔

واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو لارڈز میں 20 سال بعد تاریخی شکست سے دوچار کیا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کو 4 ٹیسٹ میں 0-1 سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں