سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت آج ختم ہوجائے گی

صوبائی محکمہ داخلہ نے رینجرز کےخصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوادی۔


ویب ڈیسک July 19, 2016
صوبائی محکمہ داخلہ نے رینجرز کےخصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوادی۔ فوٹو؛ فائل

BEIJING: سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات اور صوبے میں قیام کی مدت 19 جولائی رات 12 بجے ختم ہوجائے گی لیکن سندھ حکومت نے اب تک اختیارات میں توسیع کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا۔

رینجرزاختیارات کا معاملہ ایک مرتبہ پھر سندھ حکومت کی عدم توجہ کا شکار ہوتا نظرآتا ہے، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات اور صوبے میں قیام کی مدت 19 جولائی کی رات 12 بجے ختم ہوجائے گی لیکن سندھ حکومت اس معاملے پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔

سندھ حکومت نے رینجرز کو 77 دن کے لیے خصوصی اختیارات دیئے تھے اور اب اس کی توسیع کے لیے محکمہ داخلہ نے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق 19 جولائی کو مدت ختم ہونے کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کے قیام میں ایک سال جب کہ خصوصی اختیارات کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ سال سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور کرکے رینجرز کو اختیارات سونپے تھے جس کے تحت رینجرز کو دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے اختیارات حاصل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں