کالا باغ ڈی کے خلاف سندھ اسمبلی قرارداد پاس کرچکی ہے شرجیل میمن

1991 میں مشترکہ مفادات کونسل نے جب کالاباغ ڈیم سے متعلق فیصلہ دیا تھا اس وقت نواز شریف وزیر اعظم تھے، شرجیل میمن


ویب ڈیسک November 29, 2012
1991 میں مشترکہ مفادات کونسل نے جب کالاباغ ڈیم سے متعلق فیصلہ دیا تھا اس وقت نواز شریف وزیر اعظم تھے، شرجیل میمن۔ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف سندھ، خیبر پختونخوااور بلوچستان کی اسمبلیاں قرارداد پاس کرچکی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ 1991 میں مشترکہ مفادات کونسل نے جب کالاباغ ڈیم سے متعلق فیصلہ دیا تھا اس وقت نواز شریف وزیر اعظم تھے اور یہ سب جانتے ہیں کہ نواز شریف کو سندھ کا مفاد کتنا عزیز ہے۔


شرجیل میمن نے کہا کہ مشترکہ مفادات کی قرارداد کے برعکس 3 صوبوں کی اسمبلیاں اس ڈیم کی تعمیر کے خلاف قراردادیں پاس کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں