حصص مارکیٹ میں تیزی سے 65 پوائنٹس ریکور
کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت13.91 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر17 کروڑ20 لاکھ3 ہزار140 حصص کے سودے ہوئے
QUETTA:
لسٹڈ کمپنیوں کے مثبت سالانہ مالیاتی نتائج کی توقعات پرشعبہ جاتی بنیادوں پر بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتارچڑھاؤ کے بعد ایک بار پھر تیزی رونما ہوئی۔
جس سے انڈیکس کی39200 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، تیزی کے سبب46.22 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں13 ارب10 کروڑ34 لاکھ93 ہزار172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ بعض شعبوں کی جانب سے ابتدائی لمحات میں حصص کی وسیع پیمانے پر آف لوڈنگ کی وجہ سے ایک موقع پر282.65 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن کاروباری دورانیے کے وسط میں مختلف شعبوں نے پاور انرجی، فرٹیلائزر، سیمنٹ اور بعض بینکوں کے حصص میں سرمایہ کاری کی گئی ۔
جس سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس64.78 پوائنٹس کے اضافے سے39253.25 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 30.29 پوائنٹس بڑھ کر22751.70، کے ایم آئی30 انڈیکس312.96 پوائنٹس کے اضافے سے 70236.18 اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 102.28 پوائنٹس کے اضافے سے 18369.93 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت13.91 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر17 کروڑ20 لاکھ3 ہزار140 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار344 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں159 کے بھاؤ میں اضافہ، 152 کے داموں میں کمی اور33 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔