گجرات سے شدت پسند تنظیم داعش کا اہم کمانڈر گرفتار سی ٹی ڈی

ملزم مبین داعش کا اہم کمانڈر ہے جو پنجاب میں لٹریچر اور سی ڈیز کے ذریعے نفرت انگیز درس دیتا تھا۔


ویب ڈیسک July 19, 2016
ملزم مبین داعش کا اہم کمانڈر ہے جو پنجاب میں لٹریچر اور سی ڈیز کے ذریعے نفرت انگیز درس دیتا تھا۔ فوٹو؛ فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گجرات میں کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گجرات میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں شدت پسند تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم مبین داعش کا اہم کمانڈر ہے جو پنجاب میں لٹریچر اور سی ڈیز کے ذریعے نفرت انگیز درس دیتا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ ملزم کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر اور سی ڈیز سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا جب کہ ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں