کے ای ایس سی کے چیف ایگزیکٹیو تابش گوہرکو3 دسمبرتک گرفتارنہ کیاجائے سندھ ہائیکورٹ

تابش گوہر کی گرفتاری کا وارنٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں ان کی غیر حاضری پر جاری کیا گیا


Express Tribune November 29, 2012
سینیٹرزاہد خان کی سربراہی میں ہونے والے قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے اجلاس میں تابش گوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے،فوٹو: ایکسپریس/ فائل

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو کے ای ایس سی کے چیف ایگزیکٹیو تابش گوہرکو 3 دسمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تابش گوہر کی گرفتاری کا وارنٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں ان کی غیر حاضری پر جاری کیا گیا تھا۔ اجلاس میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور واٹر اینڈ پاور ڈیویلوپمنٹ اتھارٹی کے درمیان اہم معاہدے پر بات چیت ہونا تھی مگر تابش گوہر اس اجلاس میں نہیں پہنچے جس پر ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا جس پر تابش گوہر نے عدالت سے رجوع کیا۔

واضح رہے کہ سینیٹرزاہد خان کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے 8نومبرکے اجلاس میں کے ای ایس سی کے سی ای اوتابش گوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |