تیزترین ڈبل سنچری اینورین ڈونالڈ نے شاستری کا ریکارڈ برابرکردیا

انھوں نے 123 گیندوں پر 200 رنز بناکر شاستری کا ریکارڈ برابر کیا، جو انھوں نے 1985 میں قائم کیا تھا۔

انھوں نے 123 گیندوں پر 200 رنز بناکر شاستری کا ریکارڈ برابر کیا، جو انھوں نے 1985 میں قائم کیا تھا۔:فوٹو : فائل

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر سے میچ میں گلیمورگن کے اینورین ڈونالڈ نے تیزترین ڈبل سنچری بنانے کا روی شاستری کا ریکارڈ برابر کردیا۔


19 سالہ بیٹسمین نے 136 گیندوں پر 234رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 15 چھکے اور26 چوکے شامل رہے، انھوں نے اپنے ابتدائی 100،150 اور200رنز سکسرلگاکر مکمل کیے، انھوں نے اپنے دوسرے 100رنز بنانے کیلیے محض 43 گیندوں کا سامنا کیا، ڈونالڈ کو دو ڈراپ کیچز کا فائدہ بھی پہنچا، انھوں نے گیند کو گراؤنڈ سے باہر پہنچاکر وہاں کھڑی چند گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

اس دوران انھوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیزترین ڈبل سنچری کا شاستری ریکارڈ بھی برابر کردیا، انھوں نے 123 گیندوں پر 200 رنز بناکر شاستری کا ریکارڈ برابر کیا، جو انھوں نے 1985 میں قائم کیا تھا۔
Load Next Story