عازمین کو آبِ زم زم رہائش گاہوں پرمہیا کیا جائیگا سعودی وزیرحج

مکہ میں قیام کے پورے عرصے کے دوران آب زم زم ملے گا، ٹرانسپورٹیشن اخراجات لیے جائینگے


Numainda Express July 19, 2016
مقصد مسجد الحرام میں آب زم زم کے لیے رش کم کرنا اور بلیک مارکیٹ میں فروخت روکناہے ۔ فوٹو: فائل

سعودی وزیرحج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہرالتین نے کہا ہے کہ اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے آنے والے عازمین کو مکہ مکرمہ میں قیام کے پورے عرصے کے دوران آبِ زم زم ان کی رہائش گاہوں پر مہیا کیا جائے گا۔

سعودی وزیرحج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہرالتین نےکہا کہ اللہ کے مہمانوں کو آب ِ زم زم کی فراہمی ایک مقدس فریضہ ہے اسے حاجیوں کی رہائش گاہوں پرمہیاکرنے کا مقصد مسجد الحرام میں آب ِ زم زم بھرنے کے لیے لوگوں کا رش کم کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک مارکیٹ میں آب زم زم کی فروخت کا بھی سد باب کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آب زم زم بلا معاوضہ اورمفت مہیا کیاجائے گا تاہم حاجیوں کی رہائش گاہوں تک پہنچانے کے لیے حاجیوں سے اس کی ٹرانسپورٹیشن کے معمولی اخراجات وصول کیے جائیں گے۔ زم زم یونائیٹڈ آفس کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین عبد الہادی زمزمی کے مطابق حاجیوں کی رہائش گاہوں پر آب ِ زم زم کی سپلائی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |