چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا مغوی بیٹا اویس شاہ بازیاب

اویس شاہ ایڈووکیٹ کو رینجرز کی سیکیورٹی میں کراچی میں ان کی رہائش گاہ پہنچادیا گیا


ویب ڈیسک July 19, 2016
اویس شاہ ایڈووکیٹ گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک سپر اسٹور کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو بازیاب کرانے کے بعد ان کے گھر پہنچادیا گیا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق اغوا کاروں سے بازیاب کرائے گئے اویس شاہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے ٹانک سے کراچی لایا گیا اور رینجرز کی سیکیورٹی میں ان کے گھر پہنچادیا گیا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: اویس شاہ کے اغوا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ ملوث تھی، ترجمان پاک فوج



اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کو خفیہ اداروں کی اطلاعات پر ٹانک کے قریب اغوا کاروں کے قبضے سے بازیاب کرایا گیا۔ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔







اس خبر کو بھی پڑھیں: بیٹے کی بازیابی میں تمام کردارپاک فوج کا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ



چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اویس شاہ کے والد کو فون کر کے انھیں ان کے بیٹے کی بازیابی کی مبارکباد دی۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: اویس شاہ کی بازیابی؛ اعلیٰ سیاسی و سرکاری شخصیات کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مبارکباد





وزیراعظم نواز شریف اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اویس شاہ کی بازیابی پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مبارک باد دی ہے اور اویس شاہ کی بازبابی پر سکیورٹی فورسز کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اویس شاہ ایڈووکیٹ گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک سپر اسٹور کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں