گلی محلوں اور چوراہوں پر بھی افطار کا سادہ اورپرتکلف انتظام

ہزاروں افراد کھجور، پانی، شربت اور پھلوں کے ذریعے بھی افطار کا انتظام کرتے ہیں


ایکسپریس July 23, 2012
ہزاروں افراد کھجور، پانی، شربت اور پھلوں کے ذریعے بھی افطار کا انتظام کرتے ہیں۔ فائل فوٹو

رمضان کی برکتیں سمیٹنے میں مخیر حضرات اور بڑے فلاحی اداروں کے ساتھ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں سامنے آگئے، گلی، محلوں، سڑکوں اور چوراہوں پر ہزاروں روزہ داروں کیلیے سادہ اور پرتکلف افطار کا انتظام ہر سال کی طرح اس سال بھی جاری ہے۔

افطار کا ثواب سمیٹنے کے معاملے میں امرا اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد یکساں طور پر حصہ لے رہے ہیں، بڑے فلاحی اداروں کے علاوہ انفرادی سطح پر بھی مخیر حضرات بڑے پیمانے پر افطاری کا انتظام کررہے ہیں، باقاعدگی سے پورے مہینے جاری رہنے والے انتہائی پرتکلف افطار سے لیکر شہریوں کی جانب سے اپنے استعداد کے مطابق ایک دن یا چند دنوں کیلیے کرائی جانیوالی سادہ افطار بھی شامل ہے، سڑکوں اور چوراہوں پر افطار کے وقت گزرنے والی ٹریفک کیلیے بھی لوگ کھجور، پانی، شربت اور پھلوں کے ذریعے افطار کا انتظام کرتے ہیں،

افطار کے وقت بس میں سفر کرنے پر مجبور افراد کیلیے یہ انتظام انتہائی راحت کا سبب بنتا ہے اور وہ بروقت روزہ افطار کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں، شہر میں بڑے پیمانے پر افطار کرانیوالے اداروں میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ، ایدھی فائونڈیشن اور دیگر ادارے شامل ہیں جبکہ برنس روڈ، صدر، ناظم آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، بفرزون، ناگن چورنگی، فیڈرل بی ایریا، ملیر، قائد آباد، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، قیوم آباد چورنگی پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کا روزہ افطار کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف روزے دار بلکہ نادرا اور غریب افراد بھی بڑی تعداد میں مستفید ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں