دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کا بدلہ لینا چاہتے ہیں گورنرسندھ

اغواکاراویس شاہ کو افغانستان منتقل کرنا چاہتے تھے، ڈاکٹرعشرت العباد خان


ویب ڈیسک July 19, 2016
گورنرسندھ نے آرمی چیف راحیل شریف کو فون کر کے اویس شاہ کو بحفاظت بازیاب کرانے پر مبارکباد دی فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا کہ دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کا بدلہ لینا چاہتے ہیں، اویس شاہ کا اغواہونا تمام سیکیورٹی اداروں کے لیے چیلنج تھا، کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز مبارک باد کی مستحق ہیں، انٹیلی جنس اداروں کو3 دن پہلےاغواکاروں کی جگہ کاعلم ہواتھا، اغواکاراویس شاہ کو افغانستان منتقل کرنا چاہتے تھے، یہ سیکیورٹی اداروں کی کامیابی ہے کہ اغواکاروں کو سرحد پارنہیں کرنے دیا گیا۔

یہ خبربھی پڑھیں: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے مغوی بیٹے اویس شاہ بازیاب

اس سے قبل گورنرسندھ نے آرمی چیف راحیل شریف کوفون کرکے اویس شاہ کو بحفاظت بازیاب کرانے پرمبارکبا ددی اورمسلح افواج کی کارروائی کوسراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں