میری آپ بیتی لکھی گئی توبہت سے لوگوں کے رازفاش ہوجائیں گے سلمان خان

اپنی زندگی کی کہانی اپنے ساتھ قبر میں لے جاؤں گا، سلمان خان

اداکارہدایتکارکبیرخان کی فلم " ٹیوب لائٹ" کی شوٹنگ میں مصروف ہونے والے ہیں جب کہ فلم آئندہ سال عید پر ریلیزہوگی۔ فوٹو؛ فائل

LONDON:
بالی ووڈ میں اپنی اداکاری اور بے باک زبان سے مشہور سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں گزراے واقعات کو کتابی شکل دی گئی تو بہت سے لوگوں کے راز فاش ہوجائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی کی تقریب کے موقع پرکہا کہ میری زندگی پرکتاب نہیں لکھی جاسکتی کیوں کہ اگرمیری زندگی پرکتاب لکھی گئی تو پرانے زخم تازہ ہوجائیں جب کہ بہت ساری سارے لوگوں کے راز فاش ہوجائیں، میں اپنی زندگی کی کہانی اپنے ساتھ قبرمیں لے جاؤں گا ورنہ بہت سارے لوگوں کی قبریں کھل جائیں گی۔



یہ خبر بھی پڑھیں: دبنگ خان نے اپنی شادی کی تاریخ کا اشارہ دے دیا

بالی ووڈ اسٹار نے اپنی زندگی کا ایک راز فاش کرتے ہوئے کہا کہ والد مجھے ملک کے لیے کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے سابق بھارتی کرکٹر سلیم درانی کو میرا کوچ مقرر کیا تھا لیکن میں صبح ساڑھے 5 بجے پریکٹس کے لیے نہیں جا سکتا تھا کیوں کہ میرے لیے یہی زندگی بہت مشکل ہے اور کرکٹ کھیلتا تو اور بھی مشکل ہوجاتی اس لیے جس دن والد میری کرکٹ دیکھنے آئے تو جان بوجھ کر میں نے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


سلمان خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے وقت پر اسکول پہنچنا ایک بڑا مسئلہ تھا کیوں کہ صبح 9 بجے مجھے اپنی کلاس میں پہنچنا ہوتا تھا جس کے لیے میں ساڑھے 8 بجے جاگتا تھا اور بہت مشکل سے وقت پر اسکول پہنچ پاتا تھا اس لیے کرکٹ کی پریکٹس کے لیے صبح اٹھنا ناممکن تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں شروع سے ہی ڈائریکٹر بننے کا شوق رکھتا تھا لیکن اب اداکاری کررہا ہوں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان کو بوڑھا کہنے پر والد سلیم خان غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اس موقع پرثانیہ مرزا نے صورت حال کو بھانپ کرمعاملے پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان اس طرح کی باتوں سے اجتناب برتنا چاہتے ہیں لیکن پھر بھی وہ رک نہیں پاتے اور ان کے منہ سے وہ باتیں نکل جاتی ہیں جو نہیں کی جانی چاہئیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم سلطان سال کی سب سے کامیاب فلم قرار پائی ہے، اداکار ہدایت کار کبیرخان کی فلم " ٹیوب لائٹ" کی شوٹنگ میں مصروف ہونے والے ہیں جب کہ فلم آئندہ سال عید پر ریلیزہوگی۔
Load Next Story