رحیم یارخان میں پولیس مقابلے کے دوران 7 ڈاکو ہلاک

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کا تعلق بدنام گروپ انڈھڑ گینگ سے ہے پولیس

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں انڈھڑ گینگ کا سرغنہ بھی شامل ہے، پولیس فوٹو: فائل

کچے کے علاقے میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 7 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں ماہی چوک کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس میں 7 ڈاکوہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کا تعلق بدنام گروپ انڈھڑگینگ سے ہے، جن میں گینگ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔


ڈی پی اورحیم یارخان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کی ہلاکت کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران ہونے والے مقابلے میں ہوئی ہیں، اس مقابلے میں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس گاڑیوں پرراکٹ لانچربھی برسائے گئے لیکن خوش قسمتی سے پولیس کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ رحیم یارخان میں دریائے سندھ کے کناروں پرواقع کچے کا علاقہ اوردریا میں واقع جزیرے پرجرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی آماج گاہیں ہیں۔
Load Next Story