کشمیر کی آزادی کے بعد پرویزمشرف عدالت میں پیش ہوں گے وکیل احمد رضا قصوری

سابق صدر نے ریاست کو بچانے کے لئے قانون کو توڑا، وکیل سابق صدر

پرویزمشرف نے ریاست کو بچانے کے لئے قانون کو توڑا مریم نواز کس قانون کے تحت حکومت چلا رہی ہیں، احمدرضا قصوری : فوٹو : فائل

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ سیاسی مقدمے سیاسی ماحول کے مطابق ہی چلتے ہیں اور پرویز مشرف عدالت میں تب پیش ہوں گے جب مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں سنگین غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کو سیاسی بناکر سیاسی ماحول کے مطابق چلایا جارہا ہے، سیاسی مقدمے سیاسی ماحول کے مطابق چلتے ہیں، ان کے حساب سے مقدمہ آج ختم ہوچکا ہے اب پرویز مشرف عدالت میں تب پیش ہوں گے جب مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیے: سنگین غداری کیس؛ پرویزمشرف کی جائیداد ضبط اوربینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم


احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے ریاست کو بچانے کے لئے قانون کو توڑا، مجھے بتایا جائے کہ مریم نواز رضیہ سلطانہ بن کر حکومت چلا رہی ہیں وہ کس قانون کے تحت ملکی معاملات میں مداخلت کرتی ہیں کیا یہ قانون شکنی نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ مشرف کی جائیداد میں اہل خانہ کا بھی حصہ ہے عدالت نے سابق صدر کی گرفتاری یا خود قانون کے حوالے تک سماعت ملتوی کی ہے۔

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت پرویز مشرف کی گرفتاری یا ان کے عدالت میں پیش ہونے تک ملتوی کردی ہے۔

 
Load Next Story