پاکستان سے جعلی کرنسی نوٹ کی ترسیل کی جارہی ہے بھارت کا الزام

جعلی نوٹ اس قدر اعلیٰ کوالٹی کے حامل ہیں کہ عام آدمی ان کی شناخت مشکل سے ہی کرپاتا ہے۔


ویب ڈیسک November 29, 2012
بھارت نے جعلی کرنسی نوٹوں کی ترسیل کو روکنے کے لئے امریکا سے تعاون طلب کرلیا ۔ فوٹو : فائل

بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے براہ راست اور بالواسطہ طریقوں سے جعلی کرنسی نوٹوں کی ترسیل کی جارہی ہے۔


بھارتی وزیر مملکت برائے خزانہ نامو نارائن مینا نے الزام عائد کیا ہے کہ انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے بھاری مالیت کے جعلی بھارتی کرنسی نوٹ کی ترسیل کی جارہی ہے۔ یہ ترسیل براہ راست اور بالواسطہ دونوں طریقوں سے کی جاریی ہے۔ یہ جعلی نوٹ اس قدر اعلیٰ کوالٹی کے حامل ہیں کہ عام آدمی ان کی شناخت مشکل سے ہی کرپاتا ہے۔

بھارتی وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ حکومت نے جعلی کرنسی نوٹوں کی ترسیل کو روکنے کے لئے امریکا سے تعاون طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں