انتحابی اتحاد اسمبلیوں سے باہرجماعتوں سے کیا جائے گا عمران خان

پیپلزپارٹی اور ن لیگ آپس میں ملی ہوئی ہیں، عمران خان۔


ویب ڈیسک November 29, 2012
عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی میں حالات اس وقت تک بہترنہیں ہوسکتے جب تک وہاں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگزکوختم نہ کیا جائے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ہماری جماعت انتخابات میں کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کررہی اور انتحابی اتحاد اسمبلیوں سے باہرجماعتوں سے کیا جائے گا۔


عمران خان نے اخبارات کے مدیران اوراینکر پرسنز کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ وہ الیکشن کمیشن سے عام انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پرفوج کی تعیناتی کا مطالبہ کریں گے۔


تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ آپس میں ملی ہوئی ہیں اور الطاف حسین کے خلاف 234 کیسزدرج ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی میں حالات اس وقت تک بہترنہیں ہوسکتے جب تک وہاں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگزکوختم نہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں