انتحابی اتحاد اسمبلیوں سے باہرجماعتوں سے کیا جائے گا عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ہماری جماعت انتخابات میں کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کررہی اور انتحابی اتحاد اسمبلیوں سے باہرجماعتوں سے کیا جائے گا۔
عمران خان نے اخبارات کے مدیران اوراینکر پرسنز کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ وہ الیکشن کمیشن سے عام انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پرفوج کی تعیناتی کا مطالبہ کریں گے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ آپس میں ملی ہوئی ہیں اور الطاف حسین کے خلاف 234 کیسزدرج ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی میں حالات اس وقت تک بہترنہیں ہوسکتے جب تک وہاں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگزکوختم نہ کیا جائے۔