رینجرزاختیارات کے معاملے پر ڈی رینجرز کا وفاقی وزیرداخلہ سے رابطہ

رینجرز اختیارات کی توسیع کے معاملے میں وفاقی حکومت اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرتی رہے گی، چوہدری نثار


ویب ڈیسک July 19, 2016
رینجرز اختیارات کی توسیع کے معاملے میں وفاقی حکومت اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرتی رہے گی، چوہدری نثار. فوٹو:فائل

ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو ٹیلی فون کیا اور رینجرز اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کیا اور رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ رینجرز کے جوانوں اور افسروں نے اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے کراچی میں امن عامہ کی صورتحال بہتر بنائی اس لئے رینجرز کی محنت اور کاوشوں کو کسی صورت ضائع ہونے نہیں دیں گے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی توسیع میں تاخیر پر چوہدری نثار کی تشویش

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز کی تعیناتی اور کراچی آپریشن نہ صرف تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول صوبائی و وفاقی حکومتوں کی باہمی مشاورت اور فیصلے کے بعد شروع کیا گیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کی توسیع کے معاملے میں وفاقی حکومت اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر کر بھی پڑھیں: سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت آج ختم ہوجائے گی

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام اورانہیں تفویض کردہ خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے جب کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی مدت آج رات ختم ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں