متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مزدوروں کیلیے مفت رہائش کا اعلان

50 سے زائد مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی اپنےعملے کو فری رہائش دینے کی پابند ہو گی، وزیر برائےانسانی وسائل


ویب ڈیسک July 19, 2016
50 سے زائد مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی اپنےعملے کو فری رہائش دینے کی پابند ہو گی، وزیر برائےانسانی وسائل، فوٹو؛ فائل

FAISALABAD: متحدہ عرب امارات کی حکومت نےاعلان کیا ہے کہ 50 سے زائد مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی اپنے عملے کو فری رہائش دینے کی پابند ہو گی۔

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات نے کم تنخواہ لینے والے مزدوروں کے لیے اعلان کیا ہے کہ 50 سے زائد مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی اپنے عملے کو فری رہائش دینے کی پابند ہو گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس سہولت سے وہ مزدور فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی تنخواہ ماہانہ 2 ہزار اماراتی درہم سے کم ہے جب کہ اس پر عملدرآمد رواں سال دسمبر سے ہوگا۔

یو اے ای کے انسانی وسائل اور امارات کے وزیر کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی حالت پر کئی مہینے تحقیق کرنے کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا، حکومتی ارکان کم تنخواہ لینے والے مزدوروں کے لیے بنائی گئی ان رہائش گاہوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں گے جب کہ ایسی رہائش گاہوں سے استفادہ کرنے والوں کی بڑی تعداد مرد حضرات کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نامناسب اور غیر معیاری سہولیات کی فراہمی کی صورت میں متعلقہ کمپنیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں