سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی کا سر قلم
محمد مختار کو ریاست سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی، سعودی وزارت داخلہ
HYDERABAD:
سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کرنے کے جرم میں پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہر دمام میں منشیات اسمگلنگ کرنے کے جرم میں پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا، سعودی وزرات داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد مختار کا تعلق پاکستان سے ہے جس کو ریاست سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اور الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے قوانین میں جنسی زیادتی، قتل، ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر موت کی سزا مقرر ہے اور سعودی عرب کا شمار دنیا میں بڑے پیمانے پر سزائے موت دینے والے ممالک میں ہوتا ہے جب کہ رواں سال میں اب تک 100 کے قریب افراد کو منشیات اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔