بھارت اب کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا وزیراعظم نوازشریف
کشمیر کے مسئلے میں پاکستان ایک فریق ہے اور اقوام متحدہ نے بھی پاکستان کو فریق مانا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت اب کشمیریوں کے ذہنوں پر تالے لگا سکتا ہے اور نہ ان کی آواز کو دبا سکتا ہے جب کہ کشمیر کے مسئلے میں پاکستان ایک فریق ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: دنیا بھرکے کشمیری آج یوم الحاق کشمیرمنایا گیا؛ مقبوضہ وادی میں 12ویں روز بھی کرفیو
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف 20 جولائی کو یوم سیاہ کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، قتل عام اور بچوں کو بینائی سے محرومی کے واقعات نے انسانیت کو اضطراب میں مبتلا کردیا ہے، کسی ریاست کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ سیاسی مفاد اور ریاستی حکمت عملی کے نام پر انسانیت کے ان مسلمہ اصولوں کو پامال کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دو بنیادی امور کو نظر انداز کیا، کشمیر کو اقوام متحدہ نے ایک متنازعہ علاقہ قرار دیا جب کہ بھارت نے خود اقوام متحدہ کے دروازے پر دستک دی اور دنیا سے وعدہ کیا کہ وہ کشمیر کے عوام کو خود ارادیت کا حق دے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو وہاں کی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں کردار ادا کرے، پاکستان
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اب کشمیریوں کے ذہنوں پر تالے لگا سکتا ہے اور نہ ان کی آواز کو دبا سکتا ہے جب کہ کشمیر کے مسئلے میں پاکستان ایک فریق ہے اور اقوام متحدہ نے بھی پاکستان کو فریق مانا ہے لہٰذا اس بنیاد پر کشمیر کوکسی طرح بھارت کا داخلی مسئلہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔