دن بھر کی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا مغوی بیٹا اویس شاہ بازیاب


July 19, 2016
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا مغوی بیٹا اویس شاہ بازیاب - فوٹو :فائل

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو بازیاب کرانے کے بعد ان کے گھر پہنچادیا گیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کئے جانے کے بعد وسیم اختر اور انیس قائم خانی کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ عبدالقادر پٹیل عدالت کے احاطے سے ہی فرار ہوگئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



عدالت سے فرار ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے تھانے جاکر گرفتاری پیش کردی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کی اندرون سندھ میں کارروائیاں آئین سے متصادم ہیں جس کی تحقیقات ہورہی ہیں جب کہ پولیس ہو یا رینجرز کسی کو بھی اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہیئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام اورانہیں تفویض کردہ خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اگر دھاندلی اور خون خرابے کی کوشش کی گئی تو وزیراعظم 2014 کا دھرنا بھول جائیں گے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ عوام کے مطالبے پر سزائے موت کے قانون کی بحالی کے لئے تیار ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



اگر آپ خود کو ہر وقت تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں تو ضروری نہیں کہ یہ کسی نفسیاتی بیماری کا نتیجہ ہو؛ بلکہ اس کی وجہ آپ کے پیٹ کے جراثیم بھی ہوسکتے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی سے فارغ التحصیل 21 سالہ شاہ میر عامر نے دنیا کے چوٹی کے ہیکروں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



بالی ووڈ میں اپنی اداکاری اور بے باک زبان سے مشہور سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں گزراے واقعات کو کتابی شکل دی گئی تو بہت سے لوگوں کے راز فاش ہوجائیں گے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں