چیف جسٹس پاکستان کا اویس شاہ كی بازیابی پر آرمی چیف کو خراج تحسین

آرمی چیف نے اویس علی شاہ كی بازیابی كے لیے آپریشن كی خود نگرانی كی جوقابل تعریف ہے، چیف جسٹس انورظہیر جمالی


ویب ڈیسک July 20, 2016
آرمی چیف نے اویس علی شاہ كی بازیابی كے لیے آپریشن كی خود نگرانی كی جوقابل تعریف ہے، چیف جسٹس انورظہیر جمالی، فوٹو؛ فائل

JAMRUD: چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے اویس شاہ كی بازیابی پر حكومت اور سیكیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا مغوی بیٹا اویس شاہ بازیاب

چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے صاحبزادے اویس شاہ كی بحفاظت بازیابی كے لیے حكومت اور سیكیورٹی اداروں کی کوششوں کو نہ صرف سراہا بلکہ آرمی چیف كی ذاتی كوششوں پر ان كی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے اویس شاہ كی بازیابی كے لیے آپریشن كی خود نگرانی كی جو قابل تعریف ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بیٹے کی بازیابی میں تمام کردارپاک فوج کا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

عدالت عظمٰی سے جاری اعلامیے میں كہا گیا ہے کہ وفاقی، صوبائی حكومت اور سیكیورٹی اداروں نے سندھ ہائی كورٹ كے چیف جسٹس كے صاحبزادے كی بازیابی كے لیے ہر ممكن اقدام اٹھایا جب کہ سیکیورٹی اداروں کے اس اقدام نے نہ صرف عوام كے حوصلے بلند كیے بلکہ امن و امان قائم كرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں پر عوام كا اعتماد بھی بڑھا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا امید ہے كہ مستقبل میں اس جوش اور ولولے كے ساتھ دہشت گردی كے خلاف جاری جنگ لڑی جائے گی اور ملک كو دہشت گردی اور جرائم سے پاک كر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں